پاکستانی خبریں

پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی

خلیج اردو – اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئر جہاز کی مرمت کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہتے پیں۔ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب تعمیر کی گئی دیوار گرگئی تھی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار جنگلی جانوروں کو روکنے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 27 اگست کو بارش کے سبب اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی تھی۔ انتظامیہ نے ٹپکتی چھتوں کے نیچے بالٹیاں رکھ دی تھیں۔ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنج میں پانی پانی ہوگیا تھا۔

بارش کا پانی بین الاقوامی آمد، روانگی اور بریفنگ ایریا میں داخل ہوگیا تھا اور بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ جانے والی سڑک پر بھی گڑھے پڑ گئے تھے۔  جون 2018، جولائی 2019 اور جولائی 2020 میں بھی بارش کے بعد ایسا ہی ہوا تھا

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی تھیں اوراسکینگ مشین گیلی ہو گئی تھی۔ اسکینگ مشین کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک کور چڑھا کر ڈھانپ دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button