خلیج اردو آن لائن:
محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی کے ایسے طالب علم جو اس سال یونیورسٹی داخلے کے لیے امتحانات دے رہے ہیں وہ 27 ستمبر بروز اتوار سے سکولوں میں واپس آ سکتے ہیں۔
تاہم، محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں کلاسیں دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے خوش کن انداز میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جو کہ درج ذٰیل ہیں:
- "جب بھی آپ کو کچھ کہنا ہے کہیں کہ دو میٹر دور رہو”، یعنی سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا
- "ہمیشہ اپنے نینجا ماسک پہنے رکھے”
- "مل بانٹ کر کھانے میں برکت نہیں ہیں”، یعنی ایک دوسرے سے کچھ بھی شیئر کرنے سے گریز کریں۔
حکام کی جانب سے طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درج بالا احتیاطی تدابیر پر ہر وقت عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کیا گیا اعلان منگل کے روز ابوظہبی ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے بعد کیا گیا ہے۔ کرائسز مینجمنٹ کمیٹٰی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں یونیورسٹی میں داخلے کے لیے امتحانات کی تیاری کرنے والے طالب علموں کو سکولوں میں آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
کیونکہ کہ اس سے پہلے چھٹی اور ہائی کلاسوں کے طالب علموں کو آن لائن کلاسیں لینے کا ہی حکم دیا گیا، جو اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اور چھٹی کلاس سے اوپر کی کلاسوں کے ایسے طالب علم جنہیں ابھی یونیورسٹی کے داخلے لیے امتحانات نہیں دینے انہیں سکول آںے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ انہیں آن لائن کلاسیں لینے کے احکامات ہیں۔
مزید برآں، والدین کو آپشن دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنے بچوں کو سکول بھیج سکتے ہیں یا پھر آن لائن لرنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
Source: Gulf News






