متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: ہسپتالوں کی فہرست جن میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم کر دی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی اور العین  میں وی پی ایس ہیلتھ کیئر اینڈ کلینکس پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمتیں کم کر کے 180 درہم فی ٹیسٹ کر دی گئی ہے۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر (جو کہ ایک نجی ادارہ ہے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا فیصلہ ابوظہبی حکام کی جانب سے کورونا کی علامت کے بغیر افراد کے لیے قیمتوں میں کمی کے احکامات کے بعد کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وی پی ایس کی جانب سے ٹیسٹ قیمتوں میں تیسری بار کمی کی جا رہی ہے۔

کم قیمت ٹیسٹ کن ہسپتالوں میں دستیاب ہوں گے؟

کورونا کے کم قیمت پی سی آر ٹیسٹ وی پی ایس گروپ کے ابوظہبی میں قائم

برجیل ہسپتال

ایل ایل ایچ ہسپتال

میدیور ہسپتال

اور لائف کیئر ہسپتال پر دستیاب ہوں گے۔

اور العین میں کم قیمت کورونا ٹیسٹ

برجیل رائل ہسپتال

اور میدیور انٹرنیشنل ہسپتال سے کروائے جا سکتے ہیں۔

مزید برآں،  جزیرہ الریم میں واقع برجیل ڈے سرجری سنٹر، ابوظہبی اور العین میں ایل ایل ایچ اور برجیل میڈٰیکل سنٹرز نے بھی کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 200 درہم سے کم کر کے 180 درہم فی کس کر دی ہے۔

تاہم، ٹیسٹ رزلٹ کی رپورٹ 24 سے 48 گھنٹوں میں فراہم کی جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button