خلیج اردو آن لائن:
بھارت کی ریاست کیرلا میں سنگدل باپ نے اپنی نومولود بیٹی کو گھر کے قریب جھیل میں پھینک کر قتل کر دیا ہے۔
کیرلا پولیس کی جانب سے جمعہ کے روز بتایا گیا ہے کہ باپ نے 40 دن کی بیٹی کو گھر کے قریب واقع ندی میں پھینک کر قتل کردیا، تاہم مبینہ ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترووالم پولیس نے جمعہ کی صبح جھیل سے نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد بچی کے باپ انن کرشنن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ ” جمعرات کے روز بچی کی پیدائش کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ لیکن ملزم بچی کو یہ کہتے ہوئے لے گیا کہ وہ اسے اپنی ماں کے پاس دوسرے گاؤں لیجانا چاہتا ہے۔ تاہم ہم ابھی اس قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں”۔
میڈیا روپورٹس اور پولیس کے مطابق جمعرات کی رات کو بچی کے گم ہونے کی رپورٹ پولیس کے پاس درج کروائی گئی تھی۔ جس کے بعد اہل علاقہ کی جانب سے انن کرشن کی جھیل کے پاس مشکوک حرکات کے بارے میں بتانے کے بعد پولیس نے انن کرشن کو گرفتار کر لیا۔ اور جھیل سے بچی کی لاش برآمد کر لی گئی۔
Source: khaleej Times






