خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز ملک بھر میں 1 ہزار 8 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ 882 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
تاہم دو افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تقریبا 92 ہزار نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اس وقت تک 9 اشاریہ 13 ملین ٹیسٹ کر چکا ہے۔
الصحة تجري 92,058 فحصاً ضمن خططها لتوسيع نطاق الفحوصات وتكشف عن 1,008 إصابات جديدة بفيروس #كورونا المستجد و882 حالة شفاء وحالتي وفاة خلال الـ24 ساعة الماضية. #وام pic.twitter.com/Yqf5GQ4bQI
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) September 25, 2020
فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ویکسین کی اجازت:
کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کورونا کے خلاف نبر آزما فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ویکسین کی ایمرجنسی منظوری دے دی ہے۔ اور جمعرات کے روز ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگانی شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس ویکسین کے اس وقت متحدہ عرب سمیت چار عرب مملاک میں فیز تھری کے کلینکل تجربات جاری ہیں، جن کے ابتدائی نتائج مثبت آنے کے بعد ویکسین کو فرنٹ لائن ورکرز کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ملک میں داخلے کے انٹری پرمٹ 24 ستمبر سے جاری کرنے شروع کر دیے جائیں گے۔ تاہم، ورک پرمٹ کے اجرا پر پابندی عائد رہے گی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث حکام کی جانب سے عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
Source: Khaleej Times







