خلیج اردو آن لائن:
دبئی بلدیہ نے ہوٹلوں، کیفوں، اور کھانے پینے سے متعلق دیگر بزنسز کے لیے کورونا سے متعلق ایس او پیز میں ترمیم کر دی ہے۔
حکام کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہوٹلوں، ریستورانوں اور کیفوں کے لیے کورونا ایس او پیز میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
نئی احتیاطی تدابیر درج ذٰیل ہوں گیں:
- ہوٹلوں اور ریستورانوں کو یقینی بنانا ہوگا کے انکے صارفین کی جانب سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر عمل کیا جار رہا ہے۔ اور یہ ایس او پیز تمام لوگوں کو اپنانے ہوں گے، اس بات سے قطع نظر کہ وہ ایک ہی خاندان کے افراد ہیں یا نہیں۔
- مزید برآں، عام ہوٹلوں میں ایک ٹیبل پر بیٹھنے والے افراد کی زیادہ سے زیادہ تعداد 8 ہوگی۔
- جبکہ شیشہ کیفوں میں یہ تعداد 5 افراد سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
- ٹیبلوں کو ایک دوسرے سے دو میٹر کے فاصلے پر رکھا جائے گا۔
- اور صارفین کو تمام وقت ماسک پہننا ہوگا جو کہ صرف کھانے کے وقت اتارنے کی اجازت ہوگی
To ease the work of regulatory authorities and food establishments including restaurants and cafes, #DubaiMunicipality amended the protocol and guidelines in Circular 45 for food establishments in a manner that ensures everyone's safety and meets their entertainment needs. pic.twitter.com/wegTVZECAP
— بلدية دبي | Dubai Municipality (@DMunicipality) September 24, 2020
Source: Gulf News







