خلیج اردو: دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے تین نئے COVID-19 ٹیسٹنگ مراکز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ریورس ٹرانسکپٹیٹ پولیمریز چین ری ایکشن (آر ٹی پی سی آر) کے یہ ٹیسٹ، نئے مراکز الراشدیہ مجلس ، الحمریہ پورٹ مجلس اور جمعیرا 1 پورٹ مجلس میں ہوں گے۔
یہ وہ پانچ مراکز ہیں جو COVID-19 ٹیسٹ کے لئے وقف ہیں بشمول الشباب الاحلی اور النصر کلبز کے مراکز۔
ڈی ایچ اے کی کلینیکل سپورٹ سروسز اینڈ نرسنگ سیکٹر کی سی ای او ڈاکٹر فریدہ ال خواجہ نے کہا ہے کہ تینوں نئے مراکز نے منگل سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ مطلوبہ اندراج مکمل کرنے اور ڈی ایچ اے ٹول فری نمبر 800342 کے ذریعہ ملاقات کا وقت بک کرنے کے بعد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کے لئے نمونے ناک کے مواد سے لیتے ہیں۔
ڈاکٹر الخواجہ نے مزید کہا کہ نئے مراکز اعلی ترین تقاضوں اور بہترین بین الاقوامی پروٹوکول کے مطابق ریکارڈ وقت میں تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مراکز ہفتے میں 11 دن سے شام 6 بجے تک ہر ہفتے 550 ٹسٹوں کی گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
ڈاکٹر الخواجہ نے کہا کہ COVID-19 ٹیسٹ کے دائرہ کار میں توسیع ڈی ایچ اے کی عوامی خدمت کے جذبے اور عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی خواہش کے نتیجے میں سامنے آئی ہے تاکہ دبئی میں ہر جگہ لوگوں کے لئے اس اہم خدمت تک رسائی کو آسانی سے یقینی بنایا جاسکے اور خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں رہائش پزیر افراد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے عالمی وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے اور معاشرے کے لئے صحت سے متعلق اعلی تر تحفظ فراہم کرتی ہے کرونا ٹیسٹ مراکز میں توسیع بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ڈی ایچ اے نے دبئی کے سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے ذریعے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرکے اب روزانہ 78،000 سے زیادہ ٹیسٹوں تک رسائی حاصل کی ہے
Source: Gulf News







