پاکستانی خبریںکرنسی ایکسچینج

امیر ممالک غریب ممالک کیلئے خصوصی فنڈقائم کریں، عمران خان

خلیج اردو

29 ستمبر 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کی صورت حال میں گروپ 20 کے ممالک قرضوں کی واپسی میں کم ازکم ایک سال نرمی کریں اور امیر ممالک غریب ممالک کیلئے پانچ سوارب ڈالرکاخصوصی فنڈقائم کریں۔ وزیراعظم نے امیدظاہرکی کہ کورونا ویکسین جلدتیارہوجائےگی جس تک دنیاکے ہر فرد کوآسان رسائی ہونی چاہیے۔

 

کوروناوباسےمتعلق اقوام متحدہ کے زیراہتمام اجلاس سے ویڈیو لنک پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا وبا کے باعث دنیا بھرمیں نقصان ہوا۔ اپریل میں بین الاقوامی قرضوں کی واپسی میں نرمی کااقدام شروع کیا گیا اس سےکریڈٹ ریٹنگ متاثرنہیں ہونی چاہیے۔

 

وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ گروپ بیس کے ممالک قرضوں کی واپسی میں کم ازکم ایک سال نرمی کریں اور امیرممالک غریب ممالک کیلئے پانچ سوارب ڈالرکاخصوصی فنڈقائم کریں۔

مسٹر خان نے کہاکہ پاکستان نےکورونا کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنائی جس کے باعث پاکستان کوروناکوکنٹرول کرنےمیں کامیاب رہا۔ بولے اس وقت تک کوئی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہ ہوں۔

 

عمران خان نے امید ظاہر کی کہ کورونا ویکسین جلدتیارہوجائےگی تاہم ویکسین تک دنیاکے ہر فرد کوآسان رسائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ 1930 کی کسادبازاری کےبعدکوروناکی وجہ سےبڑا معاشی بحران پیداہوا ہے تاہم قرضوں کی واپسی میں نرمی غریب ممالک کی تیزترین مددکا مؤثر طریقہ ہے جس پر امیر ممالک کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button