متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں شدید بارش کے باعث سیلابی ریلا گاڑیوں کو مسافروں سمیت بہا کر لے گیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کی صبح شارجہ کی ایک وادی میں بارش کے باعث سیلابی ریلا گاڑیوں کو بہا کر لے گیا جس میں چار اماراتی سوار تھے۔

تاہم، گاڑیوں میں پانی بھرتے ہی کار سوار اپنی گاڑیوں سے باہر نکل آئے۔

کار سوار خور فکان کے علاقے وادی شیص میں اپنی گاڑیوں میں موجود تھے جب بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگی جو انکی گاڑیوں کو بہا کر لے گئی۔

نیچے دی گئی ویڈیو میں کار سواروں کو اپنی گاڑیوں سے باہر پانی میں کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے بچ جانے والے ایک کار سوار خلیفہ الدھمانی نے بتایا کہ گاڑی سے نکل جانے بعد پانی کا شدید بہاؤ انہیں بہا کر دور لے گیا جس وہ تقریبا ڈوبنے والے تھے۔  خلیفہ نے شارجہ پولیس کا انہیں بچانے اور انکی گاڑیوں کو وادی سے نکالنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے شارجہ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملنے کے بعد وہ تین منٹ پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مزید برآں، پولیس کا کہنا موسم کے حالات سے آگاہ رہیں اور اگر بارش کے امکان کی صورت میں وادی آنے سے پرہیز کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button