خلیج اردو
29 ستمبر 2020
نیویارک: کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا۔ بچے ، بوڑھے ، جوان سبھی اس قاتل مرض کے وار سے محفوظ نہیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس کا شکار ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں پچھلے ہفتے تیزی آئی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا سے اوسطاً5400 افراد مررہے ہیں جس حساب سے ہر 16 سیکنڈ میں ایک شخص کی کورونا سے ہلاکت ہورہی ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ اے کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والی نسل ہمارا محاسبہ ہمارے کیے گئے فیصلوں پر کرے گی۔ وہ فیصلے جو ہم نے کیے اور وہ فیصلے جو ہم نے نہیں کیئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کے مطابق بے شمار زندگیوں کا ضیاع ہوا اور انہیں اپنے پیاروں سے رخصت لینے کی مہلت بھی نہیں ملی۔کئی لوگوں کو تنہائی میں موت نصیب ہوئی کیونکہ ان کے اپنے انہیں چاہتے ہوئے بھی اپنے قریب نہیں رکھ پائے۔ بے شمار افراد کے آخری رسومات ایسے ادا کیے گئے کہ ان کے پیاروں نے اس میں شرکت نہیں کی۔
Source : Reuters






