متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: کویت کے امیر شیخ صباح انتقال کر گئے

 

خلیج اردو آن لائن :

امیر کویت شیخ صباح الاحمد ال جابر ال صباح 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ صباح 2006 سے کویت کی حکمران تھے، اور گزشتہ 50 سالوں سے کویت کی خارجہ پولیسی کی سربراہی کر رہے تھے۔

شیخ صباح کے انتقال کے بعد انکے بھائی ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح انکے جانشین ہوں گے۔

امیر کویت شیخ صباح کی وفات کی خبر انکے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی۔ شیخ صباح کی وفات کی خبر جاری کرتے ہوئے انکے دفترکی جانب سے لکھا گیا کہ ” کویت کے عوام، اسلامی و عرب دنیا اور دوست ممالک کے لوگوں کے لئے انتہائی دکھ اور غم کے ساتھ، امیری دیوان کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر سوگوار ہے”۔

شیخ صباح نے اپنی سب سے بڑے ہمسائے سعودی عرب اور عراق کے ساتھ متوازن تعلقات قائم کیے۔ اس لیے اب نئے امیر کی جانب ولی عہد اور وزیر اعظم کے انتخاب کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ شیخ صباح کی وفات کی خبر نشر ہوتی ہے ہی منگل کے روز کویتی سٹاک ایکسچینج 2 اشاریہ 2 فیصد کمی کا شکار ہوئی۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button