متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا سے 4 افراد ہلاک، 1 ہزار 75 نئے کیسز سامنے آگئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں جمعے کے روز کورونا کے 1 ہزار 75 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ وائرس سے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی کل تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 4 ہوگئی ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق نئے سامنے آنے والے کورونا کے مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزات صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز گزشتہ کچھ دنوں میں 1 لاکھ 20 ہزار 665 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 4 سو 24 بتائی گئی ہے۔ جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 90 ہزار 903 ہوگئی ہے۔

تاہم، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے ملک میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعادا 442 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے ہلاک ہونے والے مریضوں کے کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہےاور تمام مریضوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید برآں، حکام کیجانب سے لوگوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ خاص طور پر سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنےمیں حکومت کی مدد کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button