خلیج اردو آن لائن:
جمعے کے روز اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام نے امن نوبیل انعام جیت لیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کو یہ انعام تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور بھوک و افلاس کے خلاف جنگ کے لیے دیا گیا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے ہر 9 میں سے 1 شخص کے پاس کھانے کے لیے مناسب خوراک موجود نہیں ہے اور وہ ہر سال 88 ممالک میں تقریبا 97 ملین لوگوں کی مدد کرتی ہے۔
نوبیل کمیٹی کی خاتون چیئرپرسن بیرت ریئس اینڈرسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "اس وقت بین الاقوامی یکجہتی اور کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے”۔
یہ انعام تقریبا 1 اشاریہ 1 ملین ڈالر مالیت کا ہے اور 10 دسمبر کو اوسلو میں پیش کیا جائےگا۔
BREAKING NEWS:
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the 2020 Nobel Peace Prize to the World Food Programme (WFP).#NobelPrize #NobelPeacePrize pic.twitter.com/fjnKfXjE3E— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 9, 2020
Source: Khaleej Times







