خلیج اردو آن لائن:
اب شارجہ سے کلباء کا سفر محض 60 منٹوں کا رہ گیا ہے۔ کیونکہ شارجہ اور کلباء کے درمیان ایک اہم سڑک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ جس سے سفر کم ہو کر 60 منٹ کا ہوگیا ہے۔
سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے گزشتہ روز کلباء شہر کو دورہ کیا اور اور کلباء روڈ کا افتتاح کیا اور اس کے علاوہ شہر میں جاری ٹورازم کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
کلباء سڑک کا تعمیر ہونے سے شارجہ اور کلباء کے درمیان سفر 90 منٹ سے کم ہو کر 60 کا رہ گیا ہے۔
یہ سڑک 26 کلومیٹر طویل ہے اور وادی الحلو سے شروع ہو کر کلباء میں فلیگ اسکوائر تک جاتا ہے۔
کلباء روڈ میں وادی الحلو روڈ بھی شامل ہے جو کہ 12 اشاریہ 5 کلومیٹر طویل اور اس کی 26 میٹر چوڑئی دو لین ہیں۔ اس کے علاوہ اس روڈ پر 3 چوک اور 10 کراسنگ ہیں۔
جبکہ اس سڑک میں وادی مادق روڈ بھی شامل ہے جو 8 اشاریہ 5 کلومیٹر طویل ہے، اس میں دو لین پر مشتمل 450 میٹر لمبی ٹنل، 5 کراسنگ اور ایک چوک شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شیخ سلطان نے سڑک کے اطراف میں بننے والے ڈویلپمنٹ منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔
Source: Gulf News







