متحدہ عرب امارات

دبئی، دکان کے افتتاح کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکان کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے متحدہ عرب امارات میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ  کرنے پر ایک دکان کو اس کے افتتاح کے دوران ہی بند کرنے کا حکم دے دیا۔ دکان کو بند کرنے کا حکم افتتاح کے دوران دکان میں رش زیادہ ہوجانے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

محکمہ اقتصادیات کی جانب سے جمعے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیس کی خلاف ورزی پر ایک دکان کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ 10 دکانوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اور حالیہ انسپکیشن کے دوران 581 دکانیں کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا تھیں۔

حکام کی جانب سے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی درخواست کی گئی ہے اور کورونا ایس او پیز کی کسی بھی خلاف ورزی کی شکایت محکمہ اقتصادیات کو دینے پر زور دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/Dubai_DED/status/1314484658256654338?s=20

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button