متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم امور بارے ملاقات

خلیج اردو
09 اکتوبر 2020
خلیج اردو : بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر سبراہمنیام جے شنکر نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور بن محمد گرگوش سےملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونون ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر گرگوش نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی اہمیت اور دونوں ممالک کی دوستی کو مزید بڑھانے کیلئے اعلی قیادت کی تمنائیں مہمان وزیر تک پہنچائیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button