
خلیج اردو
09اکتوبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ اپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمپیونکیشن اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
پی ٹی اے نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ویڈ یو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی / غیر مہذب مواد کے خلاف معاشرے کے مختلف طبقات کی شکایات کے پیش نظر، پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ تاہم،ایپلیکیشن ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی، لہذا، ملک میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو بلاک کر نے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
In view of number of complaints from different segments of the society against immoral/indecent content on the video sharing application TikTok, pic.twitter.com/Vmp5umixeL
— PTA (@PTAofficialpk) October 9, 2020
پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاک کو مطلع کیا گیا ہے کہ اتھارٹی اس فیصلے پر اس صورت میں نظرثانی کر ے گی اگر ٹک ٹاک کی جانب سے غیر قانونی مواد کے لئے اطمینان بخش طریقہ کار وضع کیا جا ئے گا۔
ٹک ٹاک کی بندش پر سوشل میڈیا صارفین اپنی ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ جہاں بہت سے صارفین اس کی بندش پر اطمیان کا اظہار کررہے ہیں وہاں معرف شخصیات کی جانب سے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی اور جدید تقاضوں کے منافی اقدام قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بٹھو زرداری نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ لوگ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ برداشت نہیں کر پارہے ، لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چلی گئی۔ بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا جارہا ہے، پولیو پاکستان میں واپس آیا ہے، کورونا کی وجہ سے دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جاری ہے لیکن عمران خان ٹک ٹاک پر پابندی لگا رہے ہیں۔
#Pakistan People cannot afford the umpteenth increase in medicine prices, millions have lost jobs, children are being raped & killed, #polio is back with a vengeance, The world is digitalising due to ongoing #pandemic with no end in sight but Imran Khan is banning #TikTok
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 9, 2020
انہون نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر اس لیے پابندی عائد کی گئی کیونکہ گلے محلے کا عام آدمی حکومت پر تنقید کررہا تھا۔
Was both surprised & in awe of how much #tiktok picked up in the remotest of places across #Pakistan. Not only could people earn but freely criticise gov policies, rising prices, hypocrisy etc – banning tiktok to protect facade of Khan – reality is people are ready to overthrow! https://t.co/xtiOrVHXVH
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 9, 2020
ٹویٹر پر ٹک ٹاک کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں 10 ملین فالوز والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا بھی ٹرینڈنگ میں ہے۔
Feeling sad for Jannat Mirza who recently got 10 million Followers on #TikTok pic.twitter.com/Cdg5SQw9AX
— Rimsha tahir (@garak_ho_jayein) October 9, 2020






