پاکستانی خبریں

فیس بک سی او او کی عمران خان سے ملاقات، وزیر اعظم نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد کا معاملہ اٹھایا

خلیج اردو
09 اکتوبر 2020
اسلام آبادـ وزیراعظم عمران خان سے سی او او شیرل سینڈبرگ فیس بک کی ورچوئل ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں فیس بک سرمایہ کاری،ڈیجیٹل خواندگی اور کورونا سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

عمران خان نے فیس بک پر نفرت انگیز مواد خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف گستاخانہ مواد کا معاملہ اٹھایا۔ فیس بک نے عمران خان کے تحفظات پر غور کی یقین دہانی کرائی اور کورونا وائرس کے خلاف ڈیجیٹل لیٹریسی اگاہی مہم میں تعاون کی پیش کش کی۔

ملاقات میں فیس بک کے ذریعے ریسرچ اور تعلیمی میدان میں استفادہ حاصل کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ملک میں فیس بک کے عطیات کے سسٹم پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پولیو سے پاک دنیا کیلئے اپنے کردار سے اگاہ کیا ۔ فیس بک نے حکومت کی جانب سے پولیو کے انسداد کیلئے اقدامات کی تعریف کی جبکہوزیراعظم کا فیس بک کے سرمایہ کارانہ پروگراموں کا خیر مقدم کیا۔

اس ورچوول ملاقات میں پاکستان اور فیس بک کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button