متحدہ عرب امارات

اس اماراتی ڈرائیور سے ملیں جسے 45 سالوں میں ایک بار بھی جرمانہ نہیں ہوا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کہ اس کار سوارسے ملیے جنہیں گزشتہ 45 سال سے ایک بار بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ نہیں ہوا۔ شارجہ کے رہائشی مال اللہ ابراہیم الحمادی نے 1975 میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا اور اسی سال گاڑی چلانا شروع کر دی۔

اور اس دن سے الحمادی نے کبھی بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی اس لیے انہیں 45 سالوں میں کبھی جرمانہ نہیں ہوا۔

الحمادی کی اس قانون پسندی کو سراہتے ہوئے شارجہ پولیس انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔

الحمادی جن کے 12 بارہ بچے ہیں وہ اپنی اس خوبی کی وجہ قوانین کا احترام کرنے اور اپنی اور دوسروں کی زندگی پروا کرنا بتاتے ہیں۔

الحمادی نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا اس کے تمام بیٹے اور پوتے اسے ایک مثال کی طرح لیتے ہیں اور ٹریفک قوانین کے جرمانوں کے حوالے سے ان سب کا ریکارڈ بھی صاف ہے۔ اسے کے بیٹوں میں سے ایک شارجہ پولیس میں کیپٹن جبکہ ایک انجینئر ہے۔

وہ اب اپنے بچوں اور پوتوں کوبھی ٹریفک قوانین کی بارے میں سیکھاتے ہیں۔ ابراہیم الحمادی 1987 میں شارجہ پولیس سے ریٹائر ہوئے ہیں اور اب تجار کے طور پر کام کرتے ہیں اور باقی کا وقت اپنے پسندیدہ مشغلے پریکٹس کرتے گزارتے ہیں۔

شارجہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈئیر احمد سعید النور نے الحمادی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” الحمادی نے کبھی لاپرواہی سے گاڑی نہیں چلائی اور کبھی کوئی قانون نہیں توڑا۔ انہوں نے اپنے اس عمل کی وجہ سے یو اے ای کی سڑکوں کو محفوظ بنانے کے عمل میں اپنا حصہ ڈالا ہے”۔

الحمادی بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کیا ہے کیونکہ روڈ سیفٹی انکی پہلی ترجیح ہے۔

الحمادی اور دیگر آٹھ کار سواروں کو جب سے انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں تب سے  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے پر شارجہ پولیس کی جانب سے منگل کے روز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button