Uncategorized

پرائیویٹ سیکٹر ملکی اہداف کے حصول میں ہمارا شراکت دار بنے، شیخ محمد

خلیج اردو
10 اکتوبر 2020
دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ملکی عزائم کو پورا کرنے میں پرائیویٹ سیکٹر آگے بڑھ کر حکومت ساتھ شراکت داری کریں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ مارشل انک کمپنی کا استقبال کیا جو ایک خلائی سیکٹر کیلئے قومی اور خاندانی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کو بن غالب کے صاحبزادے چلا رہے ہیں۔

مارشل کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ خلا میں 7 سیارے بھجوائیں۔ مجھے ان پر فخر ہے۔

شیخ محمد نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ ملک کا پرائیویٹ سیکٹر قومی اہداف میں شراکت داری کریں اور مستقبل میں خلائی سیکٹر کی نمائندگی کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button