خلیج اردو آن لائن:
پاکستان کے نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کی میں شائع کی گئی رپورٹ میں منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سرورس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اگلے 6 ماہ کے اندر کورونا کی ویکسین حاصل کرنے لیے پر امید ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اس عہدیدار نے مزید بتایا کہ ہے پاکستان نے کورونا کے باعث پروٹین سپائیک کے لیے علاج کے لیے اینٹی بوڈیز تیار کر لی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ” اس وقت دنیا بھر میں 15 ویکسین پر فیز تھری کے تجربات جاری ہیں جن میں سے 11 ویکسین پروٹین سپائیک کو سپائیک کو نشانہ بناتی ہیں”۔
تاہم انکا کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسین زندگی بھر کے لیے کورونا سے تحفظ فراہم نہیں کرے گی بلکہ ہر سال ویکسین لگوانی ہوگی۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال:
وزیر منصوبہ بندی اس عمر نے اتوار کے روز ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے 6 ماہ سے پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم تھی تاہم جو اب 2 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔
ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ وبا کہ عروج کے دنوں میں پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی زیادہ سے زیادہ شرح 23 فیصد جبکہ کم سے کم 1 اشاریہ 7 فیصد تھی۔
انکا کہنا تھا کہ تین ہفتوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 6 فیصد سے 23 فیصد تک پہنچی تھی۔ اس لیے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ وائرس ایک بار اتنی ہی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
حالیہ دنوں میں کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ” کورونا کیسز میں حالیہ اضافہ ہوٹلوں اور شادی ہالوں کی وجہ سے ہو رہا ہے اس لیے ہم نے کورونا ایس او پیز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت تک کل 3 لاکھ 19 ہزار 317 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور وائرس سے جانبحق ہونے کی کل تعداد 6 ہزار 580 ہے۔
Source: Khaleej Times, Dawn.com






