Uncategorized

کورونا وائرس کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر بڑی تعداد میں شہریوں کو جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
12 اکتوبر 2020
شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پولیس نے بڑی تعداد میں شہریوں کو کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مہینے میں 5432 افراد کو کورونا وائرس کیلئے بنے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیا گیا۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شارجہ پولیس کے کمانڈر این چیف میجر جنرل سیف آل زہری آلشمسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد گشت میں تیزی کی ہے۔

گشت کرنے والی یونٹ نے 569 افراد کو فیس ماسک نہ پہننے پر گرفتار کیا جنہیں کورونا کی علامات جیسے زکام وغیرہ تھیں۔ 751 افراد کو پولیس نے سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر گرفتار کیا ہے ۔ 1542 افراد کو نہ ماسک نہ پہننے اور سماجی فیصلہ قائم نہ رکھنے پر پولیس نے گرفتار کیا اور جرمانے عائد کیے جبکہ 912 افراد کو اسی جرم میں سزا سنائی گئی۔

ستمبر کے پہلے 15 دنوں میں حکام نے کورونا کے 24894 افراد کو کورونا ایس او پیز کی خلاف کے مرتکب قرار پایا۔ نیشنل کراسسز ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی ( این سی ای ایم اے ) کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیوں میں ماسک نہ پہننا سرفہرست ہے جبکہ ایک گاڑی میں تین سے زائد افراد بٹھانے کی خلاف ورزی دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں دبئی میں جس کے بعد ابوظبہی ، شارجہ ، عجمان ، فجیرہ ۔ ام القوین اور راس الخیمہ میں خلاف ورزیاں ہوئیں۔

ان خلاف ورزیوں میں 1542 ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے ، 950 زیادہ مسافر بٹھانے ، 569 علامات کے باجود ماسک نہ پہننے ، 912 افراد ماسک نہ پہنتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button