
خلیج اردو
12 اکتوبر 2020
دبئی: گرمی کا زور عنقریب ٹوٹے گا اور سہانے موسم کی شروعات ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے اماراتیوں کو خوشخبری سنا دی۔ گرم ملبوسات ، چھٹریوں اور رین کورٹ کو باہر نکالنے کا وقت ہوا چاہتا ہے کیوں 16 اکتوبر سے محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
شارع المدام الشويب #الشارقة #المركز_الوطني_للأرصاد #أمطار_الخير #أصدقاء_المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #حالة_جوية #هواة_الطقس #جمعة_القايدي #عواصف_الشمال pic.twitter.com/rBNPreHvZ8
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) October 11, 2020
ارب یونین آف اسٹرونومی اینڈ اسپیس سائنسز کے ممبر ابراہیم آل جروان نے دلفریب موسم کی نوید سنائی ہے۔ ان کے مطابق آل وسم موسم کا آغاز 16 اکتوبر سے ہو گا جس کا اختتام 6 دسمبر کو ہوگا جس کے بعد موسم سرما کا آغاز ہو گا۔
ان کے مطابق اس موسم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم از کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔
شارع المدام الشويب #الشارقة #المركز_الوطني_للأرصاد #أمطار_الخير #أصدقاء_المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #حالة_جوية #هواة_الطقس #جمعة_القايدي #عواصف_الشمال pic.twitter.com/o42msP7r7R
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) October 11, 2020
گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں زوروں کی بارش ہوئی ہے۔ پیر کو اجمان ، شارجہ اور العین میں موسلادھار بارش ہوئی۔
Source : Khaleej Times







