متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: جعلی انعامات کا اسکیم کرنے والے 7 ایشیائی باشندوں پر مشتمل گروہ گرفتار

خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارت میں عجمان اور ابوظہبی پولیس کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں جعلی انعامات کا جھانسہ دے کر عوم کو لوٹنے والے 7 ایشیائی باشندوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار کیے جانے والے گروہ کے قبضے سے 19 موبائل فون 870 سم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انعامات کے حوالےسے اسکیم کیسے کیا جاتا تھا؟
گرفتار کیے گئے جعل ساز فون پر کال کر کے یا میسج کے زریعے اپنے ہدف کو نشانہ بناتے تھے۔ ممکنا ہدف کال کر کے یا میسج کے ذریعے بتایا جاتا تھا کہ اس کا بہت بڑا کیش انعام نکلا ہے۔ اور جب متاثرہ شخص کو یقین ہوجاتا تھا کہ اس کا واقعی کوئی انعام نکلا ہے تو پھر یہ جعل ساز اس سے اس کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرتے تھے اور اسے رقم چوری کر لیتے تھے۔

گروہ کو کیسے گرفتار کیا گیا؟
عجمان پولیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس گروہ نے اس طریقہ واردات کے ذریعے بہت سارے لوگوں کے ساتھ یہ فراڈ کیا ہے۔

عجمان پولیس کے کریمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد سعید النعیمی نے بتایا کہ کچھ افراد نے اس گروہ کا شکار بننے کے بعد پولیس کو مطلع کیا۔ جس کے بعد عمجان پولیس اور ابوظہبی پولیسےپر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔

اس ٹیم نے اس گروہ کے خلاف آپریشن شروع کردیا اور عمجان میں الرشیدیہ کے علاقے میں انکی رہائشگاہ کا پتہ چلنے کے بعد وہاں چھاپہ مار کر گروہ کو گرفتار کر لیاگیا۔  گروہ کے قبضے سے 19 موبائل اور 870 سم کارڈ بھی برآمد ہوئے جو پولیس نے ضبط کر لیے ہیں۔

اور گروہ کے تمام ممبران نے اقبال جرم کر لیا ہے۔
اس واقعہ کے بعد پولیس نے ایک بار پھر سے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی کے ساتھ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر نہ کریں۔ اور اگران کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو پولیس کا اطلاع ضرور دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button