متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اپنے گھر کا کچہرا صحیح جگہ پر رکھیں ورنہ اس سزا کیلئے تیار ہو جائیں

خلیج اردو
14 اکتوبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا لازم ہے۔ ملک کو صاف رکھنا بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے جس کیلئے صفائی کا عملہ باقاعدگی سے اپنے فرائض کو نبھانے میں جتا رہتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو گھروں کا کچہرا گلیوں میں پھینکتے ہیں یا مختص کردہ جگہوں پر رکھتے ہوئے احتیاط سے کام نہیں لیتے جس سے کچہرا سڑک پر یا گلی میں پھیل کر بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

ایسے میں ابوظبہی ویسٹ منجمنٹ سنٹر کی جانب سے شہریوں کو متبنہ کیا گیا ہے کہ جو بھی شہری کچہرا مختص کردہ جگہ پر پھینکنے کے بجائے اسے گلیوں میں پھینکتے ہیں انہیں 100 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔

ابوظبہی ویسٹ منجمنٹ سنٹر تدویر نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ انتباہ جاری کیا ہے کہ ان افراد کو بھی 10000 درہم جرمانہ کیا جائے گا جو کچہرا مختص کردہ ڈسٹ بین میں ڈالتے وقت اسے گرا دیتے ہیں۔ غیر قانونی پالتو جانور پالنے والوں کو 2000 درہم کا اضافی جرمانہ کیا جائے گا۔

حکام نے متنبہ کیا ہے کہ عوام صفائی مہم کے دوسرے فیز میں حکومت کی اعانت کریں اورصفائی عملے سے تعاون نہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button