پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کا بہترین اقدام ، عالمی میڈیا میں ستائشی خبریں

خلیج اردو
14 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
کراچی: دبئی سے کراچی جانے والے مسافر کو پی آئی اے کی ایک ایئرہوسٹس نے اس کی گمشدہ خطیر رقم حوالے کر دی۔ پی آئی اے نے ان کی ایمانداری پر ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔

مسافر جو PK-757 پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی جارہا تھا اپنی نشست پر 21،385 درہم بھول گیا۔ ایئرہوسٹس بشریٰ سلیم نے جب ان کی نشست پر یہ رقم دیکھی تو ان کے دل میں لالچ آنے کے بجائے رقم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام کے حوالے کی جو اصل مالک تک پہنچا دی گئی۔

جب یہ خبر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ارشد ملک تک پہنچی تو انہوں نے ایئرہوسٹس کو کال کرکے اس کی ایمانداری پر اس کی تعریف کی۔ بعد میں ارشد ملک نے ایئرہوسٹس کیلئے ایک لاکھ پاکستانی رقم انعام کا اعلان کیا۔

یہ پی آٗی اے میں پیش آنے والا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی 15 نومبر کو لاہور ایئرپورٹ پر 1۔8 ملین روپے بھول جانے والے مسافر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان کے پیسے واپس کیے تھے۔ یہ بیگ سول ایوی ایشن کے ایک ملازم شاہد کو ملا تھا جسے لاہور ایئرپورٹ کے سی ای او نظیر احمد خان نے مالک کے حوالے کیا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button