خلیج اردو
15 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرنے والا مزدور کرین کی زد میں آکر اذیب ناک موت مرگیا۔ موقع سے فرار ہونے پر کمپنی کے سپروائزر کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 36 سالہ ایشیائی مزدور کرین الٹنے سے کچل کر ہلاک ہوا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں تاہم موقع پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ مزدور جاں بحق ہوچکا ہے۔
جب پولیس موقع پر پہنچی تو سیفٹی اور سیکورٹی سپروائزر وہاں پر موجود نہیں تھے۔ پولیس نے ان کی جانب سے موقع سے فرار ہونے پر ان کا پھیچا کیا اور انہیں حراست میں لیا۔ پولیس کسی غفلت کا مظاہرہ کئے جانے کی تحقیقات کررہی ہے۔
مزدور کی میت کو شارجہ فورانزک لبارٹری میں نمونے کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times







