خلیجی خبریںعالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے دبئی (یو-اے-ای) وزٹ پہ جانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں واقع قونصل جنرل سے دبئی وزٹ پہ جانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں گئیں جسکے مطابق دبئی جانیوالے تمام اپنے ساتھ ریٹرن ٹکٹ لازمی لے کے جائیں، ڈمی یا جعلی بکنگ نہ کروائیں ورنہ قانونی طور پہ آپ کو بورڈنگ سے منع کردیا جائے گا یا آپ کو ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا آپ کے خلاف اور آپ کے ٹریول ایجنٹ کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری یہ کہ پاکستان سے امارات کیجانب سفر کرنیوالے مسافر ہوٹل کی کنفرم بکنگ ساتھ میں لے کے جانا ضروری ہے۔ بکنگ کنفرم نہ ہونے کی صورت میں بھی آپ کو بورڈنگ سے منع یا ائیرپورٹ سے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

تیسری اہم بات یہ کہ ٹریول انشورنس کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے اسلئے پاکستان سے جانیوالے تمام مسافر اپنے ساتھ اصلی انشورنس لے کے جانا ضروری ہے۔ جعلی انشورنس پہ بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

چوتھی شق یہ کہ پاکستان سے دبئی جانیوالے مسافر اپنے ساتھ وہاں پہ رہنے اور تمام سرگرمیوں کیلئے کم سے کم دو ہزار درھم یا اتنی مالیت کی فارن کرنسی لے کے جانا ضروری ہے بصورت دیگر ان کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں واقع متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کے دفتر سے گزشتہ روز جاری کئے گئے ہدایت نامے میں مندرجہ بالا ہدایات کے علاوہ اس بات کی گزارش کی گئی ہے کہ دبئی جانیوالے تمام مسافر ان تمام ہدایات پہ عمل کریں اور قانون کی پاسداری کریں تاکہ انکو وہاں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button