پاکستانی خبریں

کیپٹن صفدر گرفتار: دروازہ توڑ کر پولیس میرے شوہر کو گرفتار کرکے لے گئی، مریم نواز

خلیج اردو
19 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کا دروازہ توڑا ہے۔

اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ جس ہوٹل میں وہ ٹھہری تھی ، پولیس اس میں داخل ہوئی اور میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز پاکستان کے پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے بنائے گئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کراچی میں ایک بڑا جلسہ معنقد کیا گیا۔ جلسے سے قبل مزار قائد پر جب مریم نواز حاضری دے رہی تھی تو ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس وقت ہنگامی آرائی اور نعرے بازی میں مرکزی حکومت کے چند وزار کے بقول مزار قائد کی توہین ہوئی جس کے خلاف ان حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے نے ٹویٹر پیغام میں اس واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بتایا ہے اور ایف آئی آر کی کاپی ٹویٹ سے منسلک کی ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن رہنما پرویز رشید نے اس گرفتاری کے بارے میں بتایا ہے کہ پولیس نے جو ایف آٗی آر درج کی ہے اس میں کیپٹن صفدر کی جانب سے مادرملت کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم حکومتی موقف یہ ہے کہ کیپٹن صفدر نے مریم نواز کو مادر ملت کہا ہے جس سے بانی پاکستان محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح جن کو ملکی سلطح پر مادر ملت کہا جاتا ہے ، کی توہین کی ہے۔۔

سوشل میڈیا پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر ملی جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں کیپٹن صفدر ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگارہے ہے جس کے بعد وہ پولیس وین میں بیٹھتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس گرفتاری کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button