متحدہ عرب امارات

جانیے متحدہ عرب امارات کے اسمارٹ کنٹرول روم سے ٹریفک کیسے مانیٹر کی جاتی ہے

خلیج اردو آن لائن:

العین میں قائم کیا گیا یہ جدید اور انٹیلیجنٹ کنٹرول روم جس سے امارات کی ٹریفک کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔ اس کنٹرول روم نے سڑکوں پر رش کو کم کرنے میں مدد دی ہے اور کسی حادثے کی صورت میں ایمرجنسی رسپانس ٹائم کو بھی کم کر دیاہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کنٹرول روم کیسے کام کرتا ہے۔

یہ کنٹرول مئی کے مہینے میں مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا تھا۔

العین امارات میں 81 چوراہوں اور موٹرویز پر لگی تمام اسمارٹ ڈیوائسز کو 157 کلومیٹر پر مشتمل فائیبر آپٹکس کا نیٹ ورک کنٹرول روم کے ساتھ کنیکٹ کرتا ہے۔

Image Courtesy: The National

یہ کنٹرول روم امارات میں مختلف مقامات پر لگے 87 کمیروں کی لائیو فوٹیج بھی مانیٹر کرتا ہے۔

ٹریفک مینجمنٹ ڈویژن کے ایکٹنگ ڈائریکٹر انجینئر حماد ال افیفی نے کنٹرول روم کے آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ "کنٹرول روم کسی بھی حادثے کو ایک مکمل اور انٹیگریٹڈ نظام کے تحت رپسانڈ کرتا ہے۔ اور یہ نظام 2017 میں لگایا گیا تھا اور مئی 2020 میں مکمل طور پر استعمال میں لایا گیا ہے”۔

Image Courtesy: The National

انہوں نے مزید بتایا کہ "اس سے پہلے العین شہر میں چند ٹریفک جنکشن تھے جو ایک الگ سسٹم سے چلاے جا رہے تھے۔ لیکن اب ہمارے پاس جدید ترین فائبر نیٹ ورک ہے جس نے اس کنٹرول روم کو تمام وہیکل ڈیٹیکشن سنسرز اور ٹریفک سگنلز سے کنیکٹ کر دیا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ جب کوئی گاڑی سڑک پر خراب ہوجاتی ہے یا کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو ہم اپنے لائیو کیمروں سے اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس جگہ کے قریب موجود گشت پر مامور ٹیم کو موقعے پر بھیج دیتے ہیں۔

مزید براں، ایسی کی بھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پیٹرول ٹیمیں 5 منٹ میں موقعے پر پہنچ جاتی ہیں اور کنٹرول روم سے دیگر کار سواروں کو ایک خاص میسج کے ذریعے مطلع کر دیا جاتا ہے اور ان سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

اس میسج کو ویری ایبل میسج سائن ( وی ایم ایس) کہتے ہیں۔ یہ ایک الیکٹرونک ٹریفک سائن ہوتا ہے جو کار سواروں کو ٹریفک سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Image Courtesy: The National

امارات بھر میں اس وقت 14 وی ایم ایس سائن بورڈ لگائے  ہیں جنہیں کار سواروں کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ کسی سڑک پر حادثے سے متعلق یا رش اور موسم سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔

اور امارات میں 1400 ٹریفک سنسر لگائے گئے ہیں جو ٹریفک کے رش کو نوٹ کر سکتے ہیں اور کنٹرول روم کو الرٹ کر سکتے ہیں۔

ال افیفی نے سنسرز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ” یہ سنسر سڑک پر موجود گاڑیوں کو گن کر ڈیٹا کنٹرول روم کو بھیج دیتے ہیں اور خود بخود ہی ٹریفک سگنل کے سرخ ہونے اور سبز ہونے کے درمیان وقفے کو تبدیل کردیتے ہیں جس سے چوراہوں پر گاڑیوں کے رکنے اور اشارہ سبز ہونے  کے وقت کو کم کردیتے ہیں”۔ جس سے چوک چوراہوں پر رش اور کو کم کرنے میں مدد ملی ہے اور سسٹم سے حادثات کو رسپانس کرنے کے وقت میں بھی کمی آئی ہے۔

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button