
خلیج اردو
03 نومبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: پاکستان میں سوشل میڈیا سے شہرتپانے والے موٹیشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کا حالیہ ایک بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ملکی تعلیمی نصابوں میں اچھی ماں اور اچھی بیوی بننے سے متعلق مواد موجد نہیں۔
ایک مختصر سی ویڈیو میں قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ آپ کسی اسکول میں چلے جائیں ، میٹرک تک دس سال کہیں نہیں پڑھایا جاتا کہ اچھی بیوی یا اچھی ماں کیسے بنے۔ کسی اسکول ، کسی کالج یا یونیورسٹی میں عورت کو ایک ماں یا بیوی کے حوالے سے تربیت کے بارے میں نہیں سیکھایا جاتا۔
اس حوالے سے نوبل انعامل یافیہ ملالہ یوسفزائی کے والد ضیاء الدین یوسفزائی کا کہنا ہے کہ اگراچھی بیوی یا اچھی ماں بننے سے متعلق نہیں پڑھایا جاتا تو اچھا شوهر اور اچھا باپ بننا بھی نہیں پڑهایا جاتا۔
اور۔ ۔اچھا شوهر اور اچھا باپ بننا بھی نهیں پڑهایا جاتا۔ 😂 pic.twitter.com/N76DHOQAHi
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) November 2, 2020
صحافی اور شاعر عاطف توقیر کا کہنا ہے کہ کوئی پوچھے کہ گیارہویں بارہویں صدی کے انسان دماغی طور پر کہاں تھے۔ تو کہیے گا لگ بھگ یہاں تھے۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں صدیوں سے ارتقا بالوں اور گریبانوں سے پکڑ کر اپنے ساتھ گھسیٹ رہی ہے، مگر مجال ہیں کہ خود چلنے پر آمادہ ہوں۔ ان کی والدہ کو بھی “اچھی ماں” بننا نہیں سکھایا گیا تھا؟
کوئی پوچھے کہ گیارہویں بارہویں صدی کے انسان دماغی طور پر کہاں تھے۔ تو کہیے گا لگ بھگ یہاں تھے۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں صدیوں سے ارتقا بالوں اور گریبانوں سے پکڑ کر اپنے ساتھ گھسیٹ رہی ہے، مگر مجال ہیں کہ خود چلنے پر آمادہ ہوں۔ ان کی والدہ کو بھی “اچھی ماں” بننا نہیں سکھایا گیا تھا؟ https://t.co/tC5HGubK0P— Atif Tauqeer (@atifthepoet) November 3, 2020
نوجوان کرکٹ سپورٹر اور ملتان سلطان کے مالک علی ترین کی رائے میں ’کوئی معاشرہ کیسے ترقی کر سکتا ہے اگر اس میں خواتین کی کامیابی کا معیار اچھی بیوی بننا ہے؟ اس میں ان کا قصور نہیں ہے۔ جس معاشرے میں ہم بڑے ہو رہے ہیں وہ معاشرہ ہی ایسا ہے۔ انہوں نے قاسم شاہ کو اپنا ذہن کھولنے اور ماگریٹ میڈ کی کتابیں پڑھنے کا مشورہ بھی دیا
How can a society progress if the pinnacle of achievement for women is ‘achi biwi’(by which I assume he means a subservient one).
It’s not even his fault really. It’s the society we grow up in.
Janab, open your mind, learn about other cultures. Read some Margaret Mead. https://t.co/6MUoVkJz1l
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 2, 2020
عاشی خالد نامی صارف نے قاسم علی شاہ کے حق میں ٹویٹ کرتےے ہوئے لکھا ہے کہ اس مادر پدر آزادی معاشرے کو قاسم علی شاہ کی باتیں ہضم نہیں ہوتیں۔
اِس پدر شاہی معاشرے کو قاسم علی شاہ جیسے motivational speaker ہی سُوٹ کرتے ہیں۔۔۔۔
— Ayesha Khalid (@AyeshDibs) November 2, 2020
سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ کیا ایک اچھی بیوی یا ایک اچھی ماں کے علاوہ عورت کا معاشرے میں کوئی کردار نہیں ہوتا؟






