پاکستانی خبریںسٹوریعالمی خبریں

والد کے نئے اسمارٹ فون خریدنے سے انکار پر پاکستان میں تھرپارکر کے نوجوان نے خود کشی کرلی۔

خلیج اردو: تھرپارکر کے رہائشی ایک نوجوان نے گزشتہ روز اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جب اس کے والد نے اسے نیا اسمارٹ فون خرید کردینے سے انکار کردیا۔

پاکستانی میڈیا نے پولیس اور اس کے والدین کے حوالے سے رپورٹ میں لکھا کہ تھرپارکر میں نگرپرکر تالہ کے علاقے دانو گاؤں کے رہائشی 20 سالہ ہاشم نے خود کو پھانسی دے کر اپنی جان لے لی۔

ہاشم کے والد ڈوجی کولھی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے خود کشی کی کیونکہ اس نے اسے نیا اسمارٹ فون خرید کر دینے سے انکار کردیا کیونکہ وہ مالی وجوہات کی بناء پر نیا موبائل فون خریدنا کی استطاعت نہیں رکھتا۔

پولیس نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہاشم کی میت کولہی کے حوالے کردی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button