خلیج اردو آن لائن:
بھارتی شہری نوبن میتھیو وہ خوش قسمت ہیں جنہوں نے آج ابوظہبی میں ہونے والے بگ ٹکٹ ڈرا میں 15 ملین درہم جیت لیے۔
نوبن میتھیو کویت میں مقیم ہیں اور ان کا ٹکٹ نمبر 254806 تھا۔
میتھیو جو کہ ایک سپیئر پارٹس کی کمپنی میں بطور سپروائزر کے کام کرتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ انعام جیتنے کی خبر ابھی ہضم نہیں ہو رہی،لیکن انعام جینتے کی خبر سن کر خوش ہوں۔
میتھیو کی اس وقت ماہانہ تنخواہ 7100 درہم ہے اور انکا کہنا ہے کہ انعامی رقم بہت زیادہ ہے اور اسے اچھے مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔
بگ ٹکٹ کے میزبان رچرڈ نے میتھیو کو فون کر کے حیران کردیا۔ میزبان نے میتھیو کو فون کر کے پوچھا کہ وہ بگ ٹکٹ شو دیکھ رہے ہیں یا نہیں جس پر میتھیو نے بتایا کہ وہ شو نہیں دیکھ رہے۔ تب میزبان نے انہیں انکی جیت کا بتا کر حیران کر دیا۔
میھتیو نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2007 سے کویت میں رہ رہا ہے۔ وہ گلف میں ہی پلا بڑھا اور اس کے والدین عمان میں ملازمت کرتے تھے۔
اور مسقت میں قیام کے دوران میتھیو گرمیوں کی چھٹیوں میں دبئی آیا کرتا تھا۔
Source: Gulf News






