متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: مرکزی بنک نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے حوالہ ہنڈی کی رجسٹریشن کیلئے 2 دسمبر تک ڈیڈلائن دیدی

خلیج اردو
12 نومبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں مرکزی بنک نے حوالہ ہنڈی سنٹرز کیلئے حتمی ڈٰیڈلائن دیدی۔ بنک نے ہدایت کی ہے کہ 2 دسمبر 2020 تک حوالہ بروکرز سسٹم سے اپنے رجسٹریشن کروائیں ۔

حوالہ بروکرز سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے والوں کو ملک میں کاروبار کی اجازت دی جائے گی۔ ایک بار جب رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا تو غیر رجسٹرڈ کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن میں لیا جائے گا۔ کاروبار بند کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ اور قید کی سزا بھی سنائی جائے گی۔

انسداد منی لانڈرنگ قانون کے مطابق ملک میں حوالہ ہنڈٰی مراکز کو سنٹرل بنک کے ساتھ رجسٹر کرنا لازمی ہے جس کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button