متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 4 دسمبر سے مساجد میں نماز جعمہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی

 

خلیج ارو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نیشنل ایمرجنسی سے متعلقہ ادارے این سی ای ایم اے کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ 4 دسمبر سے ملک بھر کی مساجد میں جمعے کی نماز کو دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تاہم یکم جولائی سے باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی ختم کر دی گئی تھی لیکن نمازیوں کی تعداد کم رکھنے کی شرط عائد کی گئی تھی اور جمعے کے اجتماع پر پابندی قائم رکھی گئی تھی۔ جو آج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم جعمے کی نماز کے لیے درج ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا:

  • حکام کا کہنا ہے مساجد میں جمعے کی نماز کے دوران نمازیوں کی تعداد مسجد کی کل گنجائش کا صرف 30 فیصد ہوگی۔
  • مسجد خطبہ جمعہ سے صرف 30 منٹ پہلے کی کھولی جائے گی اور خطبے کے 30 منٹ بعد بند کردی جائے گی۔
  • نماز اور خطبہ صرف 10 منٹ پر محیط ہوگا۔
  • مسجد میں وضوکرنے کی جگہ اور باتھ روم بند رہیں گے اور نمازیوں کو گھر سے وضو کر کے آںا ہوگا۔
  • تاہم دیگر نمازوں کے لیے مسجد نماز سے 15 منٹ پہلے کھولی جائے گی جبکہ مغرب کی نماز سے صرف 5 منٹ پہلے کھولی جائےگی۔ اور تمام مساجد نماز سے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں گیں۔
  • اور نمازیوں کو ماسک پہننا ہوگا اور انہیں گھر سے جائے نماز ساتھ لانا ہوگا۔ جبکہ بوڑھے ور کمزور افراد کو گھر پر نماز پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button