خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے موبائل فون سے ٹریفک جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔

خلیج اردو: دبئی پولیس کی جانب سے اسمارٹ فونز پر پولیس کی سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے قسطوں میں ٹریفک جرمانے کی ادائیگی ممکن بنانے کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔

انتظامی امور کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل السالال سعید بن ہوایدی الفالسی کے مطابق ، 100 فیصد خودکار اسمارٹ سروس صارفین کو اپنے ٹریفک جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کرنے کی اجازت دے گی اور یہ سروس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک اور دبئی اسلامک بینک کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

میجر جنرل الفالسی نے ایک بیان میں کہا ، "صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے دبئی حکومت کی حکمت عملی کے مطابق سمارٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

ایک ڈرائیور بینک کے توسط سے اپنا جرمانہ ادا کرسکتا ہے ، جس کے لئے بینک کوئی سود نہیں لے گا بلکہ وقتا. فوقتا قابل ادائیگی قسطوں کی صورت وصولی کرتا رہیگا۔

دبئی پولیس میں ٹریفک فائنز کلیکشن سیکشن کے ڈائریکٹر کیپٹن حسین العبدولی نے کہا کہ صارفین ٹریفک جرمانے کی ادائیگی کی سروس میں لاگ ان کرکے قسط کا آپشن منتخب کرسکتے ہیں۔

کسٹمر کو شرائط پر متفق ہونے اور مطلوبہ ذاتی تفصیلات کے ساتھ ایک فارم پُر کرنے کی ضرورت ہے۔

کیپٹن العبدولی نے بیان میں کہا کہ فارم پُر کرنے اور بھیجے جانے کے بعد جمع شدہ ٹریفک جرمانے کی رقم کی قسط آنے سے قبل یہ درخواست منظوری کے لئے مرکزی بینک تک پہنچ جاتی ہے۔

قسط کی رقم ہر ماہ کے حساب سے صارف کے بینک اکاؤنٹ سے کاٹ لی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button