ٹپسمتحدہ عرب امارات

یو اے ای میں مفت لگائی جانے والی کورونا ویکسین سے متعلق آپ کے تمام سوالوں کے تفصیلی جوابات

خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی ساتوں امارات میں اس وقت کورونا ویکسین لگائے جانے کی مہم زور شور سے جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات میں اس وقت دو طرح کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ جس میں سینو فارم اور فائزر ویکسین شامل ہیں۔ اور یہ ویکسین تمام رہائشیوں کو مفت لگائی جا رہی ہے۔
یو اے ای وزارت صحت کے امیونائزیشن سیکشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لیلا الجاسمی نے بدھ کے روز ایک بریفنگ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہے:

کچھ اہم سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں:
یو اے ای میں ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کو کہاں جانا چاہیے؟
جواب: متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین وزارت صحت کے تحت چلنے والے سرکاری ہسپتالوں اور کچھ پرائیویٹ ہسپتالوں میں لگائی جا رہی ہے۔
ہمار ارادہ ہے کہ سوسائٹی ک زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جا سکے۔

یہ ویکسین کون لگوا سکتا ہے؟
جواب: یہ ویکسین یو اے ای کے تمام 18 سال سے زائد عمر شہریوں اور رہائشیوں کے لیے بلکل مفت دستیاب ہے۔

کیا ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے؟
جواب: عام طور پر کورونا ویکسین لگوانے بعد کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم مخصوص صورتحال میں اگر ہیلتھ اتھارٹٰی یا کوئی ادارہ چاہے تو ویکسین لگوائے ہوئے شخص کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا کہ سکتا۔

کیا کورونا ویکسین حال ہی میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کے خلاف مؤثر ہے؟
جواب: ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔ لیکن جاری تحقیق کے نتائج آنے کے بعد اس بات کا جواب بھی مل جائے گا۔ جس میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

کیا اس ویکسین کے مضر اثرات بھی ہیں؟:

  • اس ویکسین کولگوانے کے بعد آپ کو تھکاوٹ کا احساس ہو سکتا ہے،
  • سر درد ہوسکتا ہے،
  • بخار ہوسکتا ہے،
  • جہاں ٹیکہ لگا ہو گا وہاں درد محسوس ہو سکتا ہے۔

تاہم، یہ اثرات کچھ دنوں کے بعد خود بخود ختم ہوجائیں گے۔

کیا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کو بھی ویکسین لگوانی چاہیے؟
جواب: جی ہاں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگوانی چاہیے۔ کیونکہ وائرس سے ایک بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ متاثر ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں لہذا تمام افراد کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

ابھی تک ویکسین بچوں کو نہیں لگائی جا رہی۔ کیا بچوں کے علاوہ بھی کوئی ایسے افراد ہیں جنہیں یہ ویکسین نہیں لگائی جائے گی؟
جواب: ابھی تک ویکسین کے اثرات اور مؤثر ہونے کو 18 سال سے زائد عمر کے افراد پر تجربہ کیا گیا ہے۔ لہذا بچوں کو ویکسین نہیں لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ افراد ایسے بھی ہیں  جن کو ویکسین لگانے سے پہلے دیگر پہلو زیر غور رکھنے ہوں گے۔
جیسا کہ حاملہ خواتین، الرجی کے مریض اور دیگر بیماریوں کو مریضوں کو۔

ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جاتی ہیں۔ پہلی خوراک کے کتنے دن بعد دوسری خوراک لگائی جاے گی؟
جواب: ویکسین کی پہلی خوراک کے 21 سے 28 دنوں کے بعد دوسری خوراک لگائی جائے گی۔ اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار؟
جواب: ویکسین لگوانے کے لیے پہلے سے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس آپ کو اس ہسپتال یا میڈٰیکل سنٹر میں جانا ہوگا جہاں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ وہاں پر متعلقہ اہلکار آپکی رجسٹریشن کے بعد آپ کو ویکسین لگا دیں گے۔
خیال رہے کہ یو اے ای میں لگائی جانے والی ویکسین میں سے ایک چینی کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ ہے جبکہ دوسری ویکسین امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button