خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں کے جی اور گریڈ ون میں بچوں کے داخلے کے لیے کم از کم عمر کی حد میں تبدیلی کر دی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے کی گئی کیلکولیشن کے مطابق کے جی (کنڈرگارٹن) میں داخلے کے وقت بچے کی عمر 4 سال ہونی چاہیے۔
جبکہ گریڈ 1 میں داخلے کے لیے طالب علم کی عمر 6 سے 8 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
نئی پالیسی تعلیمی سال 2021-22 میں نافذ کی جائے گی۔ جوکہ 31 اگست شروع ہوگا۔
اس کے علاوہ حکام پاکستانی، انڈین، اور جاپانی اسکولوں میں داخلے لیے بھی حد عمر کی تعین کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرنے پر غور کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔ ان اسکولوں میں تعلیمی سال اپریل میں شروع ہوتا ہے۔
ان اسکولوں میں درج بالا حد عمر کا نفاذ بغیر کسی تبدیلی کے تعلیمی سال 2022-23 کے دوران کر دیا جائے گا۔
خیال رہےکہ نئی پالیسی کا فیصلہ بدھ کے روز وزارت تعلیم اور ہیومن ریسورس کونسل کے درمیان وریچوئل میٹنگ کے دوران کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







