خلیج اردو آن لائن:
معروف فون ساز کمپنی ایپل نے دو نئے پیٹنٹ حاصل کیے ہیں جن کی وجہ ممکن ہےکہ مستقبل میں تیار کی جانے والی میک بک بغیر تار کے ایپل کی دیگر پراڈکٹس کو چارج کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو۔
کمپنی کی طرف سے حاصل کیے گئے دو پیٹںٹس (Patent) میں سے ایک ایسی دوطرفہ چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہے جس کی مدد سے اپیل ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین اپنے آئی فون، آئی پیڈ، ایئر پاڈز، یا ایپل کی گھڑی میک بک کے ذریعے ایک ساتھ چارج کر پائیں گے۔
پیٹنٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیاری کنیکٹرز تاروں کے باجود ہر ڈیوائس کو الگ سے بجلی کی سپلائی چاہیے ہوگی۔
اب تک میک بک اور آئی پیڈ ایک دوسرے کو وائرلیس کے ساتھ چارج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ڈیوائسز ایلومینیم سے بنائی گئی ہیں۔
سیلیکون ایم ون پاورڈ میک لانچ کرنے بعد ایپل اگلے سال ایم 2 ایپل سیلیکون لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
Source: Khaleej Times






