
خلیج اردو آن لائن:
بدھ کی شام فجیرہ امارات کے تائیوان روڈ پر ایک 21 سالہ نوجوان کی گاڑی ایک بھاری ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں اماراتی نوجوان ہلاک۔
حادثے کی ایک دیڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی، جس میں گاڑی کو ٹرک سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فجیرہ پولیس میں ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل صالح الدھنخانی نے بتایا کہ کنٹرول روم میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی پیرامیڈکس اور دیگر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر حائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔
تاہم، 21 سالہ اماراتی نجی کار سوار اس حادثے میں شدد چوٹیں آنے کے باعث ہسپتال منتقل کیے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم کرنل صالح نے تمام افراد کو ٹریفک قوانین کو اپنانے کی درخواست کی ہے اور ہدایت کی ہے وہ حد رفتار پر عمل کریں اور گاڑی چلاتے ہوئے الرٹ رہیں۔
Source: Khaleej Times







