خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس نے ورکرز کو ٹرانسپورٹ کرنے والی کمپنیوں کے لیے دھند کے دوران ڈرائیونگ کے حوالے سے حفاظتی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔
ان ورکشاپس کا مقصد خراب موسم کے دوران بحفاظت ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے انہوں نے دھند بننے کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے کئی حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔
ان حفاظتی اقدامات میں پولیس کی جانب سے امارات کی سڑکوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے، ٹرکوں، بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کی نقل و حمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
جمعرات کے روز پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مزدوروں لانےلیجانے والی کمپنیوں کے لیے خراب موسم اور دھند میں ورکرز کی بحفاظت ٹرانسپورٹیشن کے لیے آگاہی پیدا کرنے کے لیے تعارفی اور تعلیمی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس ورکشاپ میں بسوں اور ٹرکوں سے متعلق کمپنیوں اور عہدیداران اور نجی شعبے سے متعدد اہلکاروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ورکرز کی بحفاظت ٹرانسپورٹیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹٰی ڈائریکٹر سلیم بن بارک الدھیری، نے ورکشاپ کے دوران دھند کے دوران انسانی غلطیوں کے امکان کو کم کر اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس حوالے سے کچھ اقدامات کا بھی حوالا دیا، جیسا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے الرٹ میسجز اور وارننگ جاری کرنا، دھند کے دوران اسمارٹ ٹاورز سے آنے والی ہدایات پر عمل کرنے لیے ڈرائیوروں کو یاد دہانی کروانا اور امارات کی سڑکوں اور خراب موسم میں خود کار طریقے سے حد رفتار کم کرنا وغیرہ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دھند کے دوران بسوں، ٹرکوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے اور نقل و حمل پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اور انہوں نے بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے بھی درخواست کی کہ وہ دھند کے دوران سفر کے آغاز سے گریز کریں۔
انہوں نے وارننگ دی کہ ان قوانین پر عمل نہ کرنے والے پر 1 ہزار درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹ دیے جائیں گے۔
Source: Khaleej Times







