پاکستانی خبریں

حکومت نے پاسپورٹ فیس میں کمی کردی

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس میں کمی کردی ہے جس کا اطلاق آج 17 فروری سے ہوگا۔

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس میں کمی کردی ہے جس کا اطلاق آج 17 فروری سے ہوگا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 10 سالہ مدت کے پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس ساڑھے 7 ہزار جبکہ 10 سالہ مدت کے پاسپورٹ کی عام فیس ساڑھے 4 ہزار روپے ہوگی۔ اس کے ساتھ5  سال کے پاسپورٹ کی عام فیس 3 ہزار اور ارجنٹ فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 17 فروری سے پہلے جمع کی گئی فیس میں اضافی رقم ناقابل واپسی ہوگی جبکہ 17 فروری کو بھی درخواست دینے والوں پر نئی فیس لاگو ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button