خلیج اردو آن لائن:
بحرین میں حکام کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
نئے احکامات کے مطابق پابندیوں میں توسیع کے فیصلے کا 21 فروری کا نفاذ ہوگا جو 14 مارچ تک جاری رہے گا۔
نئی پابندیاں درج ذیل ہیں:
- تمام سرکاری ادارے میں 70 فیصد اسٹاف کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیں گے
- تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کلاسیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گیں
- تمام انڈور جم، سویمنگ پولز، اور دیگر تمام انڈور ورزش کے حال عارضی طور پر بند کر دیے جائیں گے۔
- کھلے میدانوں یا کمروں سے باہر بنے کھیلوں کےمیدان اور جم میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد کے جانے کی اجازت ہوگی۔
- کھانے سروس صرف اوپن ایئر میں فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔
- نجی گھروں اور نجی مقامات پر کسی بھی تقریب میں 30 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز بحرین کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ملک میں کورونا کی نئی قسم سے متعلق بتایا گیا تھا اور خبردار کیا گیا تھا کہ یہ نئی قسم بہت تیزی سے پھیلتی ہے ، اسی لیے ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
Source: Khaleej Times





