متحدہ عرب امارات

فجیرہ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر امارات کی طرح فجیرہ میں بھی نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فجیرہ میں نافذ کیے گئے نئے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:

  • عوامی ساحلوں پارکوں میں لوگوں کے جانے کی اصل گنجائش کو کم کر کے 70 فیصد کر دیا گیا ہے۔
  • شاپنگ مالز میں لوگوں کی جانے کی گنجائش 60 فیصد ہوگی
  • سینما گھروں میں 50 فیصد
  • جمز میں اصل گنجائش کے 50 فیصد افراد کے جانے کی اجازت ہوگی
  • ہوٹلوں میں قائم سویمنگ پولوں میں صرف 50 فیصد افراد داخل ہو پائیں گے
  • اور عوامی ٹرانسپورٹ کو صرف 50 فیصد گنجائش پر چلایا جائے گا۔

مزید برآں، فجیرہ میونسپیلٹی کی جانب سے تمام اقسام کے کانسرٹ، میوزک ایونٹ اور تقریبات پر پابندی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس علاوہ ہوٹلوں میں کھانے کے ٹیبلوں کے درمیان کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا اور ہر ٹیبل صرف 4 افراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ سروس سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو ہر دو ہفتوں کے بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ تاہم، جن افراد نے کورونا ویکسین لگوا لی انہیں اس پابندی سے چھوٹ حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ یہ اقدامات متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں اور یہ پابندیاں تاحکم ثانی نافذ رہیں گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button