متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے 1 اشاریہ 3 ملین درہم مالیت کی گاڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے اپنی شاندارکار کردگی دیکھاتے ہوئے ایک مہنگی گاڑی جعلی نمبر پلیٹ کے ذریعے چوری کرنے اور پھر ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تمام ملزمان بیرون ملک سے یو اے ای صرف گاڑی چوری کرنے کے لیے آئے تھے۔ اور وہ 1 اشاریہ 3 ملین درہم مالیت کی لیمبورگینی کار چوری کرنا چاہتے تھے۔ لیکن دبئی پولیس نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو کیسے گرفتار کیا گیا؟

دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمںٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جمال سلیم الجالف نے بتایا کہ انہیں ایک ریںٹ کار کمپنی کی طرف سے معلومات ملی تھی۔ جس میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا ایک یورپی باشندے نے لیمبورگینی کرائے پر حاصل کی ہے اور کمپنی کو شک ہے کہ انکی گاڑی چوری ہوچکی ہے۔

تاہم، سی آئی ڈی اور کریمنل آنلائسز ونگ نے مل کر گاڑی کی لوکیشن معلوم کر لی، حالانکہ ملزمان نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے گاڑی لوکیشن چھپانے کی کوشش کی تھی۔

تمام ملزمان کی شناخت کر لی گئی جن کا تعلق مشرقی یورپ سے تھا۔ برگیڈیئر جالف نے بتایا کہ انہوں نے اپنے منصوبے پر کام کرنے کے لیے دبئی ایک مہنگے ترین علاقے میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔

سی آئی ڈی کے قائم مقام ڈرئریکٹر نے بتایا کہ تمام نگرانی اور شناخت کے بعد ہماری ماہر ٹیموں نے ان کی رہائش گاہ چھاپہ مارکے تمام چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضے جعلی نمبر پلیٹٰیں اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کر لیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button