خلیج اردو
09 مارچ 2021
مکہ : منگل کے روز سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ حج اور عمرہ سے متعلق نجی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات کرے گی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ان شعبوں کو متائثر ہونا پڑا تھا۔
یہ اقدام مملکت سعودی عرب کی جانب سے کرونا وائرس سے متائثرہ شعبوں کو تقویت دینے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حج اور عمرہ سے متعلق کام کرنے والی کمپنیوں کو 6 مہینوں تک کیلئے مختلف فیس کی مد میں ادائیگیوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
وزارت سیاحت مکہ اور مدینہ میں ایک سال کیلئے رہائش سے متعلق فیس نہیں لے گی اور اس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
حج اور عمرہ سیکٹر میں کام کرنے والے اداروں کو رہائش سے متعلق تجدید کی فیس کی ادائیگی سے 6 مہینوں تک کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
زائرین کو لے جانے والی بسوں کیلئے لائنسسز ایک سال تک کیلئے توسیع دی گئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ حج اور عمرہ سروسز کیلئے خریدے جانے والے بسوں پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہوگی۔
Source : Khaleej Times





