متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نجی اسکولوں کے فیس میں اضافہ نہیں ہوگا

خلیج اردو
15 مارچ 2021
دبئی: دبئی میں نجی تعلیمی اداروں سے متعلق تازہ ترین خبر یہ سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی فیسز میں اضافہ نہیں کریں گے۔ اس سال کے 2021 سے 2022 کیلئے نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KHDAS ( نے ہدایات جاری کیں ہیں۔

اس فیصلے کا پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے اور یہ مسلسل دوسرے سال ہے کہ دبئی کے اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

اس اعلان سے قبل دبئی میں سالانہ تعلیمی اخراجات اینڈیکس (ECI) کی کی جانب سے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ جس میں تنخواہوں ، کرایہ اور سہولیات سمیت اسکول چلانے کے اخراجات میں سالانہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس سال کیلئے ECI منفی 2.58 فیصد ہے۔

کے ایچ ڈی اے میں ریگولیشنز اینڈ پرمٹ کمیشن کے سی ای او محمد درویش نے کہا ہے کہ یہ اعلان دبئی کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نجی اسکول کے شعبے میں والدین ، سرمایہ کاروں اور اسکول آپریٹرز کو عزت دینے کا سلسلہ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ECI اسکولوں کے آپریٹنگ اخراجات کا ایک پیچیدہ اقدام ہے جو اسکولوں کو اپنی فیسوں میں اضافہ کرنے کے اہل بناتا ہے۔ ہماری تعلیمی برادری کے ہر فرد کیلئے دبئی کا نجی اسکول کا شعبہ متحرک ، لچکدار ، اور طلباء کی نشوونما اور فلاح و بہبود کے فروغ کیلئےبہتر ہے۔

ایجوکیشن کوسٹ انڈیکس اور فیس فریم ورک کو دبئی کے سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون میں تیار کیا گیا تھا جن میں دبئی کے شماریاتی مرکز ، محکمہ اقتصادی ترقی اور دبئی چیمبر آف کامرس کو شامل کیا گیا ہے۔

کے ایچ ڈی اے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین تعلیمی منظر نامے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ماہ میں دبئی کے نجی اسکول کے شعبے نے طلبہ کے داخلے میں 2.6 فیصد اضافہ کے ساتھ اپنی لچک اور ترقی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

دبئی میں بھی پچھلے تین سالوں میں 25 نئے اسکول کھلتے دیکھے گئے ہیں اور نجی اسکولوں کی کل تعداد 210 ہوگئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button