
خلیج اردو
15 مارچ 2021
نیویارک : 38 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض محمد وہ پہلے مسلمان اداکار بن گئے جنہیں آکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اپنی فلم ساؤنڈ آف میٹل کیلئے بطور بہترین اداکار نامزد ہوئے ہیں۔
یہ آسکر کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ کوئی مسلمان اداکار ایوارڈ کیلئے نامزد ہوا ہو۔
احمد نے اس سے قبل 2017 میں ایمیز ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا اور یہ اس کی مختصر دورانیے کی فلم دی نائیٹ آف کیلئے انہیں دیا گیا تھا۔ یہ پہلی دفعہ تھا کہ کسی مسلمان یا ایشیائی باشندے نے مرکزی کردار کیلئے حسن کارکردگی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ماہرشالہ علی وہ پہلے اداکار بنے تھے جنہوں نے معاون اداکار کے طور پر 2017 میں مون لائیٹ اور 2019 میں گرین بک کیلئے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
ساؤنڈ آف میٹل میں روبین نام سے رض نے ایک ڈرم بجانے والے کا کردار ادا کیا ہے جو بہرہ ہوتا ہے اور ایڈیکشن سے ریکور کررہا ہوتا ہے۔
ڈارس مرڈر کے ڈرامے کا پہلا پریمنٹ 2019 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا تھا اور اس کردار کیلئے احمد کو اپنی ڈرم بجانے اور امریکی غیر صوتی زبان یا اشاروں کی زبان سیکھنے میں ہفتوں گزارنے پڑے تھے۔ اس کے بعد احمد نے گولڈن گلوبز ، فلم انڈیپینڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز اور سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز میں نامزدگی پائی اور پھر وہ نامزد ہوکر کئی ایوارڈ اپنے نام کر گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں احمد نے کہا کہ اس فلم کیلئے یہ واقعی ایک لمبا سفر ہے۔ اور اس سے بھی زیادہ ہدایتکار ڈارس مارڈر جس نے اس فلم کیلئے 13 سال پہلے کام کرنا شروع کیا تھا ۔ یہ ایسی فلم ہے جو اس کے دل سے اتنا قریب تر ہے اور ہم سب کے دلوں کے اتنے قریب ہے
یہ فلم اس وجہ سے بھی خاص ہے کہ اس میں شدید مشکلات اور کم بجٹ کے باوجود ہم نے بہترین طریقے سے شوٹ کیا اور پایا تکمیل تک پہنچایا۔ ایسے پاگل پن کی کہانیوں پر فلم بنانے جس کا نتیجہ بھیانک بھی ہو سکتا ہے اور آپ کچھ بھی نہیں جانتے۔
آسکر ایوارڈ کے حوالے سے فاتحین کا اعلان 25 اپریل بروز اتوار آسکر کی تقریب میں کیا جائے گا۔
Source : EW







