عالمی خبریں

مردہ قرار دیا جانے والا پولیس اہلکار 16 سال بعد زندہ پایا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

2004 میں سونامی کے دوران مردہ قرار دیے جانے وال انڈونیشیا پولیس  کا ایک افسر ذہنی امراض کے ہسپتال میں زندہ پایا گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کے خاندان کو حادثے کے 16 سال بعد اسکا پتہ چلا۔ سونامی کے دوران ذہنی صدمے سے گزرنے کی وجہ سے ابرپ اسین کو نفسیاتی عارضہ لاحق ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اسے نفیساتی امراض کے ہپستال میں جانا پڑا۔

پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہونے کے بعد کہ ہسپتال سے ملنے والا شخص اسین ہی ہے، اس کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ "مجھے یقین نہیں آ رہا، 17 سال تک اسکی کوئی خبر نہیں ملی اور ہم سمجھ رہے تھے وہ مر گیا ہے۔ لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ ابھی بھی زندہ ہے”۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ "اگرچہ وہ سونامی کی وجہ سے ذہنی بیماری سے گزر رہا ہے۔ لیکن اس کا خاندان اسے دوبارہ پا کر خوش ہے”۔ تاہم، اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ اسین کے ہسپتال میں ہونے کی اطلاع اسکے خاندان کو کیوں نہیں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا میں خوفناک سونامی میں 1 لا کھ 67 ہزار اموات ہوئیں تھیں۔ اور اسی دوران ابرپ سین بھی ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ جس کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button