متحدہ عرب امارات

ماں سے فوجی کی محبت اور عقیدت کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ماں کو سلوٹ کیا ، گلے ملے اور قدم چومے

خلیج اردو
19 مارچ 2021
دبئی : کسی فوجی کا گھر واپس لوٹنا ایک جزباتی عمل ہوتا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک فوج گھر واپس آکر جب ماں سے گلے ملتا ہے تو وہ اپنی ماں سے گلے ملنے سے پہلے انہیں سلوٹ کرتا ہے اور پھر اس کے پیر چومتا ہے۔

سعودی فوجی کی وائرل ہونی والی یہ ویڈیو یقینی طور پر آپ کی آنکھوں میں آنسو کا سبب بنی گی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریننگ کرنے والا فوجی یونیفارم میں ملبوس ہوکر ماں کی طرف دوڑتا ہے اور اسے سلوٹ کرتا ہے اوراس کے بعد اس کے گلے لگ کر اس کے پیر چومتا ہے۔

شارجہ نیوز کے مطابق فوجی ایک طویل مدت تک اضافی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا اور وہ اپنی جذبات پر قابو نہ پا سکا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button